پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دے دی

بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا دفتر خارجہ پہنچے اور  بھارتی اور پاکستانی سفارتی حکام نے کلبھوشن جادھو کو فراہم کی جانے والی قونصلر رسائی کی تفصیلات طے کیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے ناظم الامور گورو آہلووالیا کلبھوشن جادھو سے ملاقات کررہے ہیں، قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے اور قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔