بھارت:لداخ کے پانچ کلو میٹر کے علاقے میں چین نے اپنا قبضہ جما لیا،بھارتی میڈیا

فوٹوـــ ڈی این اے انڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت میں سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔جس کے بعد چین نے بھارت کے زیر اثر علاقے لداخ میں پانچ کلو میٹر کے علاقے پر قبضہ کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین اور بھارت میں سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔صورتحال زیادہ بگڑنے پر بھارتی آرمی چیف کو بھی خاموشی سے اس علاقے کا دورہ کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی سربراہان میں کشیدگی ختم کرنے کے معاملے پر بات حتمی صورت نہ اپنا سکی۔جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج نے سرحدی علاقے میں اپنی فوج کی نفر بڑھادی ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ اعتراف کیا ہے کہ لداخ کا پانچ کلو میٹر کا علاقہ اب چین کے پاس ہے جہاں پانچ ہزار سے زائد چینی فوجیوں نے اپنی پوزیشن مستحکم کر رکھی ہے۔

تاہم بھارت میں عسکری تجزیہ کار اس معاملے کو بھارتی سرکار کی نا اہلی قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے