مزید وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑے گی،چئیرمین این ڈی ایم اے

فوٹوــــــفائل

چئیرمین این ڈی ایم اے کہتے ہیں آنے والے دنوں میں مزید وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑے گی جس کے لیئے تیاری مکمل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں چئیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کے لیئے مزید وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑے گی۔انکا کہنا تھا کہ ابھی تمام شہروں میں وینٹی لیٹر50فیصد سے زائد استعما ل میں نہیں لائے گئے۔چئیرمین این ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے 1310وینٹی لیٹر کا آرڈر دیا ہوا ہے اور اس کے علاوہ امریکہ نے بھی 200وینٹی لیٹر کی پیشکش کی ہے۔

تبصرے