بھارتی ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کرنے لگے

سوشل میڈیا پر معروف وڈیو ایپ ٹک ٹاک کے خلاف بھارت میں میدان سج گیا ہے۔بھارتی شہریوں نے انڈیا میں ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بات کچھ یوں ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا ی معروف ایپ ٹاک ٹاک کی ریٹنگ 5۔4 سے مسلسل گرنے لگی ہے۔

بھارت میں ٹک ٹاک کے خلاف تب جنگ چھڑی جب بھارت کے یوٹیوبر اور دو ٹک ٹاک کے اسٹارز میں تلخ کلامی ہوئی جوشدت پکڑ گئی

یہ معاملہ اتنا گرم ہوگیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بھارت میں یوٹیوب میں مقبول ایک نوجوان کیری میناتی کی اس ویڈیو کو ویڈیو شیئرنگ سائٹ سے ہٹا دیا گیا جس میں اس نے ایک ٹک ٹاک اسٹار پر شدید تنقید کی تھی۔

یہ ویڈیو اس وقت ڈیلیٹ ہوئی جب اس کے ویوز 7 کروڑ سے زیادہ ہوچکے تھے اور اس کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی کی مہم ٹوئٹر پر شروع ہوئی جبکہ گوگل پلے اسٹور پر اس سوشل میڈیا ایپ کے خلاف لاکھوں منفی ریویز پوسٹ ہوئے، جس کے بعد اس کی ریٹنگ بھی 4.6 سے گر کر ایک اسٹار تک گرگئی۔

تبصرے