پنجاب:کل سے صوبے بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں ہونگے

حکومت پنجاب کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے جس میں صوبے میں بھر میں بازار کھولنے اور بند کرنے کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے کل سے صوبے بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیئے ہیں۔

وزیرِ تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے

واضح رے کہ عید الفطر کی آمد پر صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے کے وقت کو رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

تبصرے