اعلان کروایا جائے وزیر اعظم پاکستان کہاں گم گئے؟مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عوامی مسائل پر وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مسائل میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ہمارے ملک کے وزیر اعظم لاپتہ ہیں۔

پی آئی اے کا سانحہ ہوا لواحقین سوال پوچھ رہے ہیں انکوائری پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں مگر ہمارے وزیر اعظم لاپتہ ہیں۔عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ عوام کا پچاس لاکھ گھر بنا کر دیں گے جس پر عوام سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ گھر کہاں ہیں؟لیکن ملک کے وزیر اعظم لاپتہ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیر اعظم کے لاپتہ ہونے پر ملک میں اعلان کروانا چاہئے

تبصرے