کراچی:جائے حادثہ پر لوگوں کو مفت چائے پلانے والے شخص سے ملیئے

کراچی:قومی ائیر لائن کی پرواز جو عید سے قبل کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔جائے حادثہ پر اب بھی شواہد اکھٹا کرنے کا کام جاری ہے۔

جائے حادثہ پر جہاں ایک طرف امدادی ٹیمیں اپنا کام کرر ہی ہیں وہیں ایک ایسا شخص بھی ہے جو لوگوں میں مفت چائے پلا رہا ہے۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ جائے حادثہ پر لوگوں کو مفت چائے پلا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ملبہ اٹھانے کے لیئے بھی امدادی ٹیموں کے ساتھ سرگرم رہا۔

تبصرے