چین:فوج اپنی تمام تر تیاری مکمل کرلے،چینی صدر کا اہم وقت میں اہم بیان سامنے آگیا

ینی صدر شی جن پنگ کہتے ہیں کہ پیپلز لبریشن آرمی سے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مزید مضبوط کیا جائےاور فوج بد ترین حالات کے لیے اپنی مشقیں مکمل کر لے

چینی صدر نے کہا کہ تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی ٹریننگ کو بڑھائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ کی طرف سے فوج کو تیار رہنے کے حکم کو بھارت کیساتھ فوجی ٹکراؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظرغیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر شی جن پنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اس لیے یہ غیر معمولی ہے۔

تبصرے