راولپنڈی:پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ رخچیری سیکٹر میں گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود کے اندر 650 میٹر تک گھس آیا تھا۔

تبصرے