جہلم:خاتون سے زیادتی،مقدمہ درج نہ ہوسکا

جہلم: تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں سیدانوالہ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی مگرمقدمے کا اندراج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں سیدانوالہ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے کو ملزم شجر عباس نے گاؤں سیدانوالہ میں پناہ دی ہوئی تھی کہ ملزم نے موقع پا کر شادی شدہ خاتون کو بے آبرو کردیا

خاتون کے شوہر نے ملزم شجر عباس اور اپنی بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھتے ہی اسے کلہاڑی کے وار سے مارنے کی کوشش کی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

شادی شدہ جوڑے نے وقوعے کی درخواست تھانہ جلالپور شریف میں دے دی ہے جس پر میڈیکل کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی

تاہم ذرائع کے مطابق مقدمہ کا اندراج نہ کرنے کے لیے بااثر ملزم اور اہل علاقہ کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے

تبصرے