طیارہ حادثہ:وزیراعظم کی تحقیقات جلد مکمل کرنیکی ہدایت،تمام رپورٹس پبلک کرنیکا حکم

وزیراعظم نے ملک کی گزشتہ تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

 وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی طیارہ حادثہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سول ایوی ایشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا گیا، جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے، پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کو کئی سال گزر گئے مگر تحقیقاتی رپورٹس سامنے کیوں نہیں آئی، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے۔

تبصرے