ایبٹ آباد: ذہنی معذور بیٹے نے چھریوں کے وار سےوالدہ کو قتل کر دیا

اردو ٹرینڈز

ایبٹ آباد:تھانہ ڈونگاگلی حدود کسالہ میں ذہنی معذور بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے والدہ کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگا گلی کی حدود کسالہ کی رہائشی تسلیم بی بی زوجہ محمد سلطان عمر55سال نے اپنے ذہنی معذور بیٹے نصیر ولد محمد سلطان عمر 35 سال کو گھریلوں بات پر ڈانٹا جس پر دلبرداشتہ ہوکر ذہنی معذور بیٹے نے اپنی والدہ تسلیم بی بی کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔

اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی سردار واجد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ذہنی معذور بیٹے محمد نصیر ولد محمد سلطان کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی

تبصرے