حکومت کی عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ نرخوں میں 2 روپے تک اضافہ متوقع

بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے عوام پر 162 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وفاقی حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈاؤن میں پھنسے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ہو گیا تو مہنگائی کی چکی میں پھنسے عوام پر 162 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔

تبصرے