اسکولز کھلنے اور بند ہونے کے فیصلےپر حکومتی فیصلے کو تسلیم کریں گے،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب

 محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کی کال دینا بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی روک تھام اور ایس او پیز پر عمل کرنا سب کا فرض ہے

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کے لیے فیسز اولین ترجیح ہوگی جب کہ ان کے لیئے اساتذہ اور بچوں کی زندگی زیادہ اہم ہے

تبصرے