کورونا وائرس کی وجہ سے بند بین الاقوامی پروازیں بحال

کورونا وائرس کی وجہ سے بند بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال

پاکستان نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث بند ہونے والا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن آج رات سے بحال کر دیا ہے

وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ تیس مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ شیڈولڈ، نان شیڈولڈ اور چارٹرپروازیں رات 12 بجے سے بحال ہو جائیں گی۔

پی آئی اے اور غیر ملکی ایئر لائنز کو گوادر اور تربت کے علاوہ پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ فضائی آپریشن کے لئے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازم ہوگا,اعلامیہ

تبصرے