کورونا کیسز میں اضافہ، ڈی ایم اے نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کو 24 وینٹیلیٹرز ایشو کر دیئے

فوٹوـــگوگل

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر این ڈی ایم اے پمز ہسپتال کو مزید وینٹی لیٹر جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔جس کے بعد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر این ڈے ایم اے نے پمز ہسپتال کو وینٹی لیٹر جاری کردیئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے وینٹی لیٹرمیں 12 وی جی 70 آئی سی یو وینٹلیٹرز شامل ہیں۔سرکاری ہسپتال میں 12 پورٹ ایبل وی پیپ وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق وینٹیلیٹرز کے ساتھ 30 ڈیجیٹل مانیٹرنگ اسکرینیں بھی پمز ہسپتال کو دی گئیں

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی وینٹیلیٹرز کی وصولی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تبصرے