ایٹمی دھماکوں کو کریڈیٹ مجھے،گوہر ایوب اور راجہ ظفر الحق کو جاتا ہے،شیخ رشید کا دعوی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ شید کورونا کا شکار ہوگئے
آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون،خیریت دریافت کی

شیخ رشید کہتے ہیں ایٹمی دھماکو کا کریڈیٹ مجھے گوہر ایوب اور راجہ ظفر الحق کو جاتا ہے۔نواز شریف کی کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی لیکن ایٹمی دھماکوں سے متعلق ہم نے واضح بیانیہ اپنایا

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا تھا۔ یہ ملکی راز ہیں اور انہیں راز ہی رہنا چاہیے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہر ایوب اور میں نے کیا۔شیخ رشید کا اپنی پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ پاکستان کا خون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے اور وہ آج بھی یقین رکھتے ہیں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سرسید، کراچی، شالیمار اور بہاوالدین ذکریا ایکسپریس کو بھی شروع کیا جارہا ہے

تبصرے