فیس ماسک لازمی قرار،خلاف ورزی پر تین ہزارجرمانہ ہوگا

فیس ماسک لازمی قرار،خلاف ورزی پر تین ہزارجرمانہ ہوگا

اسلام آباد میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ عوامی مقامت پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اپنے سوشل میڈیا بیان پر کہنا ہے کہ تمام عوامی مقامات پر فیس ماسک لازمی قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘مارکیٹوں، عوامی مقامات مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ، لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں اور دفاتر میں چیکنگ ہوگی

فیس ماسک نہ پہننے والوں سے متعلق کہا جن شہریوں نے اس قانون کی خلاف ورزی کی انہیں مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانہ اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

تبصرے