نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر تحقیقات ہونی چاہیئے،فواد چوہدری

فواد چودھری کا نواز شریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹوں بارے تحقیقات کا مطالبہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے خط میں لکھا کہ  نواز شریف برطانیہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کے ساتھ شئیر نہیں کر رہے، اس سے تاثر پیدا ہوتا ہے کہ برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خدشہ ہے کہ پاکستان میں عدالتوں سے ریلیف لینے کے لئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ہیں

فواد چودھری نے خط میں کہا نواز شریف کی برطانیہ میں تصاویر صاف بتا رہی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، لگتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق مسخ کر کے ان کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔

تبصرے