ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر ملک کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر ملک کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

کوروناوائرس کی روک تھام کے پیش نظر ملک بھر میں ملک کی بڑی مارکیٹیں ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس ہوا ۔جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلی اور اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی اور انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے

 دوسری جانب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایس او پی ایز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

تبصرے