ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز کردیا گیا

فوٹو ــفائل بشکریہ جیو نیوز

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس کی تعمیر کا آغاز ترکی میں کردیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی جس میں ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور رضوان خالد مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ مَلجَم کلاس جہاز سطح آب، زیر آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ تعمیر کیے جانے والے 4 جہازوں میں سے 2 کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی اور  جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔

تبصرے