جتوئی:سولر پلیٹیں کیوں نہ لے کردی؟ شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے دو بیٹیوں کو مار دیا

جتوئی:سولر پلیٹیں کیوں نہ لے کردی؟ شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے دو بیٹیوں کو مار دیا

جتوئی:گرمی کے موسم میں سولر پلیٹیں اور بیٹری کیوں نہیں لے کر دیئے؟،شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 2 کم سن بچیوں کو کالا پتھر پلانے کے بعد خود بھی پی لیا،واقعے میں دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں

جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار بھنڈہ مہربان میں شوہر سے جھگڑے کے بعد ثمینہ مائی نامی خاتون نے اپنی 2 کم سن بچیوں کو کالا پتھر پلادیا.پولیس کے مطابق بچیوں کو کالا پتھر پلانے کے بعد خاتون نے خود بھی کالا پتھر پی لیا.کالا پتھر پینے کے باعث 6 ماہ کی آیت بی بی اور 5 سالہ دعا زہرا جاں بحق ہوگئیں.

پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بچیوں کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے انھیں ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا.

پولیس کے مطابق خاتون گرمیوں کے موسم میں اپنے شوہر نازک حسین سے سولر پلیٹیں اور بیٹری دلانے کے کا مطالبہ کررہی تھی اور یہ چیزیں نہ دلانے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا

تبصرے