سندھ:انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار

سندھ:انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابند برقرار

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

انٹراسٹی ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں ایس او پی پر عمل کروائیں۔

اویس شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں ٹرانسپورٹرز ایس او پی پر عمل نہیں کر رہے ان کہ خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک سب مل کر کام نہیں کریں گے ایس او پی پر عمل کروانا مشکل ہوگا اور کئی جگہوں سے شکایات آ رہی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

تبصرے