وزیر اعظم پاکستان کا طبی عملے کو خراج تحسین

لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم
لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیراسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا ۔جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد ملک میں صحت کی سہولیات کوبہتر بنانا ہے اور اصلاحات کا مقصد نظام میں موجود خامیوں کی اصلاح بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کی ٹاسک فورس وزیرستان میں اسپتال کی تجویز پر بھی غور کرے گی۔

تبصرے