کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،یہ نعرہ ہی غلط تھا،رحمن ملک

فوٹوــــبشکریہ ڈان نیوز

قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر رحمن کا کہنا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے یہ نعرہ ہی غلط تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمن ملک نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے یہ نعرے غلط تھا۔

اپنے بیان میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ اس نعرے کی وجہ سےشہریوں نے کورونا وائرس کو سنجیدہ ہی نہیں لیا اور نہ ہی لے رہے ہیں۔

رحمن ملک نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس نعرے کو ختم کیا جائے۔کیونکہ ہمیں کورونا کو سنجیدگی سے لینا ہوگا تب ہی ہم اس وباء پر قابو پاسکیں گے

تبصرے