ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے فوج اپنا کردار ادا کرے گی،آرمی چیف

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے فوج اپنا کردار اداد کرے گی،آرمی چیف
ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے فوج اپنا کردار اداد کرے گی،آرمی چیف

افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے افواج پاکستان اپنا کردار اداد کرے گی اور فوج سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد ٹڈی دل سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے این ایل سی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں مربوط قومی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول اداروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ حکومت ٹڈی دل کوکنٹرول کرنے کیلئے پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہے۔

تبصرے