مسجداقصیٰ شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کیلئے مسجد بدر کردیا گیا

مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ کو مسجد بدر کردیا گیا
فوٹوــفائل بشکریہ جیو نیوز

اسرائیل کی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ کو 4 ماہ کے لیے مسجد بدر کردیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق 4ماہ تک شیخ عکرمہ مسجد میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائل کی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کے خطیب کو مسجد بدر کردیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق انہیں 4 ماہ تک مسجد میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔اسرائیل حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ پر یہ حکم 20 ستمبر تک نافذ رہے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق شیخ عکرمہ صابری کو مسجد بدر کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ شیخ عکرمہ صابری کا کہنا ہے کہ” قابض حکام کا فیصلہ غیر قانونی اور جابرانہ ہے” اسرائیل واحد ملک ہے جوشہریوں کو اپنے آبائی شہروں سے بے دخل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قابض اسرائیلی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے لیکن ہم بھی مسجد اقصیٰ میں رہیں گے اور اس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

تبصرے