ہائی اوکٹین کی قیمت 15روپے کم کردی گئی

Gov. Increase Petroleum Products
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،یہ تو ہوگا

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے بڑی خبر سامنے ائی ہے۔جس میں پی ایس او نے ہائی اوکٹین کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جسمیں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایچ او بی سی پہلے 157 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ڈی ریگولیٹ ہونے کی وجہ سے آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ایچ او بی سی کی قیمت تعین کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

 معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایچ او بی سی اور فیول آئل ریگیولیٹڈ نہیں ہیں۔ قانونی طور پر اوگرا یا وزارت خزانہ ایچ او بی سی کی قیمت متعین نہیں کر سکتیں۔

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم نے واضح کیا کہ آئل کمپنیز کو تیل ذخیرہ کرنے سے متعلق لائسینس کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اوگرا کو شرائط پوری نہ کرنے والی آئل کمپنیز کے لائسنس منسوخ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

تبصرے