تیس لاکھ لوگ کورونا سے بیروزگار ہوسکتے ہیں،وزارت خزانہ

تیس لاکھ لوگ کورونا سے بیروزگار ہونگے،وزارت خزانہ

بجٹ اجلاس سے متعلق سینیٹ میں آج اجلاس ہوا۔جس میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں تیس لاکھ لوگ بیروزگار ہوسکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس سے متعلق سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل پیش کیا گیا جو چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کمیٹی 8 جون تک سفارشات مکمل کر کے 10 روز میں یش کرے۔اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے عام انتخابات 2018 کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کورونا وائرس کے سنگین معاشی اثرات کی تصویر پیش کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق کورونا بحران کے باعث ملک میں 30 لاکھ افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں جن میں سے صنعتی شعبے کے 10 لاکھ اور خدمات کے شعبے کے 20 لاکھ افراد ملازمت سے محروم ہوسکتے ہیں۔

تبصرے