چینی کے بعد ملک بھر میں آٹے کا بحران بھی بڑھ گیا

بشکریہ دنیا نیوز

ملک بھر میں چینی بحران کے بعد آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے صوبہ پنجاب میں فلوز ملز نے آٹے کی قیمت خود سے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ازخود 50 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 20 کلو کا تھیلا 1000 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگاہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہواہے۔ مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کروانی ہے تو گندم کا کوٹہ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا تھا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کر دیا تھا۔

تبصرے