کورونا نہ پھیلتا مگر وفاق نے پورے ملک میں پھیلا دیا،بلاول بھٹو

پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاق کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس پھیلا ہے ۔عوام ملک میں حکمرانوں کی نا اہلی کب تک برداشت کرے گی؟

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کراچی میں نیوز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک بھر کورونا کیسز کی تعداد وفاق کی نا اہلی کی وجہ سے پھیلی ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور کارکنوں نے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے لیکن وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ کورونا،کشمیرسمیت کوئی بھی ایشو ہوہمارا وزیراعظم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے مگر وفاق کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران سٹیل ملز سے 10 ہزار مزدوروں کو فارغ کرنا انسانیت کے خلاف ہے، فیصلے کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے

تبصرے