نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس:چئرمین نیب ذاتی حیثیت میں طلب

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس:چئرمین نیب ذاتی حیثیت میں طلب
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس:چئرمین نیب ذاتی حیثیت میں طلب

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔سماعت میں احسن اقبال کیخلاف کیس کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔احسن اقبال نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دو سال سے تحقیقات ہو رہی ہیں، نیب مجھے تفتیش کے لیے بلاتا رہا، گرفتار بھی کیا لیکن تفتیش مکمل نہیں کی گئی ۔جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے یہ کیس ایف آئی اے کے پاس تھا، نیب کو بعد میں ٹرانسفر ہوا ہے۔جج صاحب نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے سے جو کیس نیب کو ٹرانسفر ہوا اس میں تو احسن اقبال کا نام ہی نہیں تھا۔عدالت نے سوال اٹھایا کہ نیب بتائے احسن اقبال کے خلاف ریفرنس آنا ہے یا کیس خارج کر دیں؟چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بتائیں کہ ابھی تک ریفرنس کیوں دائر نہیں کیا جا سکا؟تاہم عدالت نے چیرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر کے نیب کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

تبصرے