وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال
وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ جس میں سیاسی و کورونا صورتحال اور فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں دو رکن قومی اسمبلی میں شریک تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں بجٹ اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے پر اتفاق ہوا، وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن اور گستاخانہ کتابوں پر پابندی کے حوالے سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے، ساتھ لیکرچلیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

تبصرے