کوئٹہ:سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار،ہدایات جاری کردی گئیں

کوئٹہ:سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار،ہدایات جاری کردی گئیں
کوئٹہ:سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار،ہدایات جاری کردی گئیں

صوبائی حکومت بلوچستان نے کورونا سے بچاؤ کے لیئے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جس کے لئے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سرکاری دفاترمیں کسی کوبھی ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے باہر’نو فیس ماسک، نو انٹری’کے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے