پنجاب:دوکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

پنجاب:دوکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل
پنجاب:دوکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی ہے۔ بیکریز، ملک شاپس، دودھ دہی کی دکانوں، چکن اور میٹ شاپس کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔ چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

تبصرے