لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں سست ہوتا ہے،کورونا نے پھیلنا ہے،وزیر اعظم

لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم
لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان نے قو م کو کورونا وائر س کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س نے پھیلنا ہے لاک ڈاﺅن سے کورونا ختم نہیں بلکہ سست ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال سے متعلق وزیر اعظم پاکستان نے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پھیلنا ہے ۔باتیں کی جارہی ہیں کہ لاک ڈاﺅن کیا جائے واضح کردوں کہ لاک ڈاﺅن سے کورونا ختم نہیں بلکہ سست ہوتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہی اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت برا وقت آسکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ماسک کا استعمال کریں کیونکہ ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے 50فیصد بچا جاسکتا ہے۔

تبصرے