کورونا قدرتی نہیں،انسانی جسم کے مطابق اسے بنایا گیا،ناروے،برطانیہ کے سائنسدانوں کا دعوی

کورونا قدرتی نہیں،انسانی جسم کے مطابق اسے بنایا گیا،ناروے کے سائنسدان کا دعوی
کورونا قدرتی نہیں،انسانی جسم کے مطابق اسے بنایا گیا،ناروے کے سائنسدان کا دعوی

پوری دنیا میں پھیلا مہلک وائرس کورونا وائرس سے متعلق ناروے اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعوہ کیا ہے کہ یہ وائرس لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس کورونا وائرس جس نے دنیا میں ہزاروں انسانی جانوں کو اپنا لقمہ بنایا ہے اور نہ صرف انسانی جانوں کو بلکہ پوری دنیا کی معیشت کو بھی بدحال کردیا ہے۔

امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے چین پر الزام لگایا گیا ہے کہ مہلک وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے تاہم چین نے ہمیشہ ہی الزام کی تردید کی ہے

اب ناروے اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی نہیں ہے بلکہ اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے

سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس کی جھلی ایسے تیز نوک دار پروٹین سے بنی ہے جو مصنوعی طور پر داخل کیے گئے ہیں جب کہ تحقیق میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ انسانی جسم میں دریافت ہونے کے بعد سے کورونا میں بہت کم تبدیلی دیکھی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پہلے ہی انسانوں کے لیے ڈھالا گیا 

تبصرے