پشاور:خواجہ سرا پر نامعلوم افراد کا تشدد مقدمہ نہ کرنے پر خواجہ سراوں نے تھانے کا گھیراو کرلیا

،پشاور:خواجہ سرا پر نامعلوم افراد کا تشدد مقدمہ نہ کرنے پر خواجہ سراوں نے تھانے کا گھیراو کرلیا
،پشاور:خواجہ سرا پر نامعلوم افراد کا تشدد مقدمہ نہ کرنے پر خواجہ سراوں نے تھانے کا گھیراو کرلیا

تھانہ ہشتنگری کی حدود میں خواجہ سرا پر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر خواجہ سراوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراو کرلیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہشتنگری کی حدود میں خواجہ سرا پر نامعلوم افراد کا تشدد بنایا گیا ۔جس کے بعد خواجہ سراوں کا ہجوم پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔خواجہ سراوں کی جانب سے پولیس کو واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا کہا گیا تاہم خواجہ سراوں کا کہنا ہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا ۔جس پر خواجہ سراوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراو کرلیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے خواجہ سرا پر تشدد خواجہ سرا نے ہی کیا ہے اور خواجہ سرا معمولی سے خراش پر مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دو خواجہ سرا کے گروہ کا مسئلہ ہے

تبصرے