پاکستان میں ہر گھنٹے میں چار افراد کورونا سے مر رہے ہیں

پاکستان میں ہر گھنٹے میں چار افراد کورونا سے مر رہے ہیں
پاکستان میں ہر گھنٹے میں چار افراد کورونا سے مر رہے ہیں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں پاکستان میں کورونا کے باعث ہر گھنٹے میں چار اموات ہورہی ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس ۔چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہر گھنٹے میں چار اموات ہورہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہت خطرناک ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور  100 لوگوں کو وائرس ہو تو ان میں سے 30 لوگوں کو علامات ظاہر نہیں ہوتیں جس سے انہیں وائرس کا پتا ہی نہیں ہوا

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کورونا پیسیو امیونائزیشن ہے،  پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا اور  انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے،  وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، وینٹی لیٹر سے پھیپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے

تبصرے