شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دی

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دی
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سکینڈل انکوائری رپورٹ چیلنج کر دی

 چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔

 درخواست چیلنج کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور ق لیگی ایم این اے مونس الہٰی، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی ملز پٹیشنرز میں شامل ہیں

درخواستگزاروں نے اپنی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اور انکوائری کمیشن کےارکان فریقین میں شامل ہیں

تبصرے