صف اول کے سبھی لوگ کورونا کا شکار ہوگئے،خواجہ آصف

صف اول کے سبھی لوگ کورونا کا شکار ہوگئے،خواجہ آصف
صف اول کے سبھی لوگ کورونا کا شکار ہوگئے،خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کہتے ہیں مسلم لیگ ن کی صف اول کے لوگ سبھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن سے متعلق متضاد بیانات ہیں

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے کو لے لیں حکومت کی کارکردگی ہر شعبے میں ہی صفر ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ہم سے قیمت وصول کرلیں لیکن خدارا عوام کو ریلیف دیں۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں گورنس اور پالیسی کا بحران واضح نظر آرہا ہے۔پٹرول،چینی اور آٹا بحران بتا رہے ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کے جیلوں میں جانے سے مسائل دور ہوتے ہیں تو وہ خود جیلوں میں چلے جاتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا وزیراعظم نے 17 مارچ کو کہا کورونا عام فلو ہے، وزیراعظم نے کہا ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نے کہا کورونا آئے گا اور چلا جائے گا، ایوان فیصلہ کر لے وزیراعظم کیا چاہتے ہیں اور کورونا سے متعلق اسدعمر نے کہا یہ خطرناک بیماری نہیں۔

تبصرے