آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون،خیریت دریافت کی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ شید کورونا کا شکار ہوگئے
آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون،خیریت دریافت کی

کورونا وائرس سے متاثر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خیریت افواج پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے دریافت کی

وفاقی وزیر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے انہیں ٹیلی فون کیا اور ٹیلی فون میں انکی خیریت ریافت کی

شیخ رشید نے کہا کہ انہیں آرمی چیف نے کہا کہ ضرورت محسوس ہو تو آرمی کی کسی بھی صحت کی سہولت سے علاج  کراسکتے ہیں

واضح رہے کہ شیخ رشید تین روز سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور دعاؤں کا شکر گزار ہوں

تبصرے