وفاقی حکومت 2020-2021 کا تقریبا 88 کھرب کا بجٹ آج پیش کرے گی

وفاقی بجٹ 2020-21 منظور کرلیا گیا
وفاقی بجٹ 2020-21 منظور کرلیا گیا

وفاقی حکومت 2020-2021 کا تقریبا 88 کھرب کا بجٹ آج پیش کرے گی۔حماد اظہر آج ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 34 کھرب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی بجٹ کا مجموعی تخمینہ 88 کھرب روپے سے زائد لگایا گیا ہے

ایف بی آر کو 49 کھرب 50 ارب روپےمقرر کرنے کا ہدف بھی تجویز میں شامل ہوگا۔وفاقی بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 31 کھرب 50 ارب روپے، دفاع کے لیے بجٹ میں 12 کھرب 80 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

حکومت کی جانب سے بجٹ میں پنشن کے لیے چار کھرب 75 ارب ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لیے چار کھرب 95 ارب روپے کا بجٹ مختص کیے جانے کا امکان اور وفاق سبسڈی پر دو کھرب 60 ارب روپے خرچ کرسکتا ہے۔ گرانٹس کی مد میں 8 کھرب 20 ارب روپے جاری ہو سکتے ہیں

تبصرے