جو کچھ ہوجائے،چوبیس گھنٹوں میں پٹرول کا مسئلہ ختم کریں گے،ندیم بابر

جو کچھ ہوجائے،چوبیس گھنٹوں میں پٹرول کا مسئلہ ختم کریں گے،ندیم بابر
جو کچھ ہوجائے،چوبیس گھنٹوں میں پٹرول کا مسئلہ ختم کریں گے،ندیم بابر

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کہتے ہیں جو کچھ بھی ہوجائے پٹرول کا مسئلہ چوبیس گھنٹوں میں ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول سستا ہونے کے ساتھ ہی ناپید ہوگیا ۔پٹرول کے حصول کے لیئے پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد متعدد پٹرول پمس بند ہیں۔

تاہم پٹرول کی اس بحرانی صورتحال میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کہتے ہیں کہ چوبیس گھنٹوں میں پٹرول کا مسئلہ ختم کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بھی پٹرول کے بحران کو دور کرنے کے لیئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

تبصرے