یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے،شہباز شریف

یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے،شہباز شریف
یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے،شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے پیش کیئے گئے بجٹ کو مسترد کر کے عوام دشمن بجٹ قرار دیدیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی نالائقی پہلے مسلم لیگ (ن) اور اب کورونا کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی۔ مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری بدحالی نے تاریخی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی۔ یہ بجٹ نہیں بلکہ تباہی کا نسخہ ہے۔ میرے خدشات سچ ثابت ہوئے۔ افسوس حکومتی نااہلی کی سزا قوم اور ملک کو مل رہی ہے

تبصرے