اسلام آباد کے جی سیکٹر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

اسلام آباد:سرکاری دفاتر میں کورونا ایس او پیز کا وجود ہی نہیں
اسلام آباد:سرکاری دفاتر میں کورونا ایس او پیز کا وجود ہی نہیں

وفاقی دارلحکومت کے علاقے اور مرکز کراچی کمپنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی سیکٹر میں کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے اقداما ت کرلیئے گئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تینوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو وباء پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13116 خلاف ورزیاں ریکارڈکی گئیں ہیں۔

خلاف ورزی پر1541 سے زائد مارکیٹس، 1429 ٹرانسپورٹ اور 33 کارخانوں کو سیل اور جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 41 ہوٹلز، 120 دکانوں اور 7 کارخانوں کو ایس او پیز کی 255 خلاف ورزیوں پر جرمانے عائدکیئے گئے۔

تبصرے