ملائیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا

ملائیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا
ملائیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے پیش نظر انڈونیشاء کے بعد ملائیشیاء نے بھی اپنی عوام کو حج پر بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملائیشیاء کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج پر بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ملائیشیا کی حکومت نے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے ہی مسلمان آبادی والے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا نے بھی شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا

ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور ذولقفلی محمد البقری نے تصدیق کی کہ اس سال کوئی بھی ملائیشیائی شہری حج ادا نہیں کرسکے گا۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث 31 ہزار 600 عازمین کی حفاظت کے لیے رواں سال حکومت نے حج منصوبے کو منسوخ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ عازمین حکومتی فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے

تبصرے