حکومت کو 9 بڑی کامیابیاں ملیں ہیں،مشیر خزانہ

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ ابتداء میں حکومت کو 9 بڑی کامیابیاں ملیں ہیں۔
اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ ابتداء میں حکومت کو 9 بڑی کامیابیاں ملیں ہیں۔

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ ابتداء میں حکومت کو 9 بڑی کامیابیاں ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے واجبات 30 ہزار ارب روپے تھے جس میں سے 2 سال کے عرصے میں 5 ہزار ارب روپے واپس کیے گئے

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 700 ارب واپس کیئے جبکہ صوبون کی ادئیگی کے باوجود بھی وفاق کی آمدن 2 ہزار ارب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے اخراجات کو قابو میں رکھیں گے اسی لیے اسٹیٹ بینک سے ٹکا بھی نہیں لیا گیا اور پرائمری سرپلس حاصل کیا، اپنے اخراجات آمدن سے کم رکھے

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک کم کیا اور کمزور طبقے کی مدد کے لیے 2 کھرب روپے مختص کیےہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 11 سو ارب روپے تھا لیکن 16 سو ارب روپے حاصل کیے گئے جو بہت بڑی کامیابی تھی اور عالمی اداروں نے پاکستان کی کاردکردگی کو سراہا

تبصرے