لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم

لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم
لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کریں،وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا ہے۔وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے مریض اور کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ لاہور میں کورونا ایس او پیز کو مزید سخت کیا جائےاور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے۔

اپوزیشن سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہے تنقید کرنا ۔ہمارے حکومت تنقید سے نہین گھبراتی۔وزیر اعلی پنجاب کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں آپ بہترین کام کرر ہے ہیں۔

تبصرے