پنجاب حکومت سالانہ بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا

پنجاب حکومت سالانہ بجٹ 15 کو جون پیش کرے گی

وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت اب 15 جون کو سالانہ بجٹ پیش کرے گی۔پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور پنشن نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اپنا سالانہ بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔بجٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور پنشن نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت اپنا سالانہ بجٹ 15 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔صوبائی بجٹ کا مجموعی تخمینہ 24 سو ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں دی پنجاب فنانس بل 2020 پیش کیا جائے گا۔ حکومت نے دی پنجاب فنانس بل 2020 میں ٹیکسز کے متلعق ترمیم کر لی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2020 پیش کرے گے

تبصرے